About Al-Raheeq-al-Makhtum

Al-Raheeq-al-Makhtum is a high standard demonstration of the art of writing about the life of the Holy Prophet (PBUH) in the present times. The actual book was written in Arabic. It was presented in the international competition of books written on the life of the Holy Prophet (PBUH), which was held under the supervision of Rabta-e Aalam-e Islami, Makkah Mukaramah, Saudi Arabia. Out of 171 books, Al-Raheeq-al-Makhtum was chosen as the best by the board of impartial Islamic scholars and research scholars of Islam. The Author was awarded 50,000 Saudi Riyals as the first prize. The Urdu translation of this unique book is performed by the Author himself. The Urdu version looks like an original book written independently by the Author. The way of description is neither too long to feel unpleasant nor too short to show lack of information. The proper selection of events, good collection of essentials and arrangement, and the way of description highlight the educational and research potential of this book. Due to accuracy of description of the events, Al-Raheeq-al-Makhtum is one of the most important books for research on life of the Holy Prophet.

Read the book

الرحیق المختوم
الرحیق المختوم ، عصرِ حاضر میں فنِ سیرت نگاری کا ایک معیاری نمونہ ہے۔ اصل کتاب عربی زبان میں لکھی گئی اور اسے رابطۂ عالمِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلۂ سیرت نگاری میں پیش کیا گیا جس پر اسے جیدّ علما اور محققین کے ایک بورڈ نے۱۷۱ مسودات میں سے پچاس ہزار سعودی ریال کے اوّل انعام کا مستحق ٹھہرایا۔ اس نادر تالیف کا اردو ترجمہ فاضل مؤلف کے اپنے ہی قلم سے ہوا ہےمگر یہ کتاب ترجمہ کی بجاۓ مستقلاً ایک طبعزاد تصنیف معلوم ہوتی ہے۔ اس کا اسلوبِ بیان بارِ خاطر بن جانے والے طول اور اظہارِ بیان سے قاصر رہ جانے والے اختصار سے مبرّ ا ہے۔ بلا شک و شبہ الرحیق المختوم سیرت کے موضوع پر لکھی جانے والی کتب میں نمایاں حیثیت کی حامل ہے۔واقعات کے انتخاب، لوازمے کی فراہمی اور ترتیب،اسلوبِ نگارش کی چاشنی،زبان میں دسترس، روزمرہ اور محاورہ پر گرفت اور صحیح مصادر و منابع تک رسائی نے اس کتاب کی علمی اور تحقیقی حیثیت کو نمایاں کیا ہے۔ اس لحاظ سےیہ بات بلا خوفِ تردید کہی جا سکتی ہے کہ پیشِ نظر کتاب حالات و واقعات کی درستی اور تحقیق کے اعتبار سے سیرت کی اہم کتابوں میں سے ایک ہے۔



About the Author

The author of the book “AR-RAHEEQ-UL-MAKHTUM” is Maulana Safi ur Rehman Mubarakpuri. He is a one of the distinguished scholars of the religion at present times. He belongs to a well known, chosen family of Islamic scholars of Mubarakpur (India). The Islamic world treats this family with lot of love and respect to honor the service done for Islam. Maulana Safi ur Rehman was born in 1942 in Mubarakpur, district Azam Garh (India). He completed his primary and middle school education in Mubarakpur. He learned Arabic language and related subjects in “Ahya-ul-ulum” Mubarakpur and joined Madrisa Faiz-e-Aam Mau. He learned Arabic language, Islamic law and related subjects and passed all his examinations successfully in high grades. He chose to teach in Islamic Institutions. In addition to different articles, he wrote and or translated more than twenty books. In addition, he worked as an editor in Monthly “Muhadis Banaras” (India).

The book “AR-RAHEEQ-UL-MAKHTUM” got a warm welcome from people. May God bless the writer, with lot of rewards.

مولانا صفی الرحمان مبارک پوری
کتاب الرحیق المختوم کے فاضل مصنف مولانا صفی الرحمان مبارک پوری کا شمار عصرِحاضر کے ممتاز علما میں ہوتا ہے۔آپ علماۓ مبارک پور ( ہند ) کے معروف علمی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس خاندان کی علمی اور دینی خدمات کو عرب و عجم میں بہت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے۔ مو لانا صفی الرحمان ،؁ ۱۹۴۲ میں ہند کےضلع، اعظم گڑھ کے معروف علمی اور صنعتی قصبہ، مبارکپور میں پیدا ہوۓ۔پرا‏ئمری اور مڈل کورس کی تعلیم مکمل کر کے مدرسہ احیا العلوم مبارکپور میں عربی اور دوسرے علوم کی تعلیم حاصل کی۔اس کے بعد علاقے کی اہم دینی درسگاہ مدرسہ فیضِ عام مئو میں عربی زبان و ‍ قواعد اور شرعی علوم و فنون کی تعلیم مکمل کی اور درس و تدریس کا شغل اختیار کیا۔ درس و تدریس کے پہلو بہ پہلو تصنیف و تالیف کامشغلہ بھی جاری رہا۔ مختلف مضامین اور مقالات کے علاوہ بیس سے زائد کتب و رسائل کی تالیف یا ترجمے کا کام سرانجام دیا۔ اس کے علاوہ ماہنامہ محدث بنارس کی ادارت کا فریضہ بھی سر انجام دیتے رہے ۔ الرحیق المختوم کی اشاعت کے بعد اس کتاب کو عوامی حلقوں میں پر جوش پزیرائی نصیب ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کو جزاۓ خیر عطا فرماۓ ۔ آمین